مرڈیشور میں عربی زبان کے سلسلہ میں ایک اہم پروگرام کا انعقاد؛ کثیر تعداد میں علماء کی شرکت
02:12PM Sat 8 Sep, 2018
بھٹکل : (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرڈیشور میں بروز پیر، بعد نماز عصر الاسلام اکیڈمی مرڈیشور میں تنظیم فضلائے ازہر (ہند) اور المعہد الاسلامی العربی کے تعاون سے ایک مختصر پروگرام "عربی زبان کے حصول کے سلسلہ میں پیش آنے والی دشواریاں اور ان کا حل" کے عنوان سے رکھا گیا۔
اس پروگرام میں مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور، مدرسہ رحمانیہ منکی، انجمن کالج بھٹکل اور دیگر اداروں کے تیس سے زائد علماء نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا آغاز مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور کے طالب علم خالد کی تلاوت سے ہوا،جس کے بعد عاصم ابن مولانا ثناء اللہ گنگاولی نے نعت پاک پیش کی۔
پروگرام کے لئے بہت سے لوگوں نے اپنے مقالات تیار کئے تھے، اور اپنے تاثرات بھی ارسال کئے تھے۔خصوصاً حضرت مولانا مبین صاحب ندوی اور ان کے فرزند مولوی سلمان خان ندوی نے اپنے قیمتی مقالات پیش کئے۔
علاوہ ازیں مولوی ارشاد ندوی نے جناب مولانا اسامہ ندوی (مدیر المعہد الاسلامی العربی) کے پروگرام کے تعلق سے بھیجے گئے تاثرات واحساسات کو پیش کیا۔
اس کے بعد حضرت مولانا محمد شرف عالم قاسمی (صدر المعہد الاسلامی العربی)، حضرت مولانا شکیل احمد سکری (مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی)، اور مولوی شریح ابن مولانا مقبول صاحب ندوی (ادارہ لرن قرآن) نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے لوگوں کو عربی زبان کے حصول کے سلسلہ میں محنت وکوشش کی ترغیب دی۔
اخیر میں صدر جلسہ جناب مولانا محمد جعفر صاحب ندوی (پروفیسر انجمن کالج بھٹکل) نے عربی میں خطاب کیا، جس میں خصوصی طور پر علماء سلف کے عربی سے شغف کو بیان کیا۔
جلسہ کی نظامت مولانا محمد حماد کریمی ندوی (ناظم المعہد الاسلامی العربی ومدیر مجلہ النصیحہ) نے کی، اور جلسہ کا اختتام حضرت مولانا صغیر احمد صاحب قاسمی ندوی کی دعا پر ہوا۔
جلسہ کے بعد پرتکلف عصرانہ کا بھی انتظام تھا۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام جناب مولانا شہاب الدین ازہری ندوی (جنرل سکریٹری عالمی تنظیم برائے فضلائے ازہر (نئی دہلی، ہند) اور جناب مولانا فضل الرحمن ازہری ندوی کی ایماء پر ان کے مشورہ اور رہنمائی کے مطابق رکھا گیا۔