دو ہزار کے نوٹ واپس لینے کی کوئی تجویز نہیں:جیٹلی

02:27PM Sat 18 Mar, 2017

نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں جمعہ کو بتایا کہ نوٹ بند ی کے بعد چلن میں لائے گئے 2000روپے کے نئے نوٹوں کو واپس لینے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی ۔انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک میں 10؍دسمبر 2016تک 12.44لاکھ کروڑ روپے کے 500اور 1000کے نوٹ جمع ہوئے تھے جنہیں حکومت نے 8؍نومبر 2016کی درمیانی رات سے چلن سے ہٹا لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3؍مارچ 2017کو 12لاکھ کروڑ روپے کی کرنسی چلن میں تھی جبکہ 27؍جنوری کو 9.921لاکھ کروڑ روپے کی کرنسی چلن میں تھی۔