بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لیے نئے اراکین انتظامیہ کا انتخاب

01:54PM Thu 17 Oct, 2019

جدہ/بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کمیونٹی جدہ (بی سی جے)  کی اگلی میعاد کے لیے نئی انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس کی اطلاع الیکشن کمشنر جناب جوکاکو عبدالمعیز نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔ اطلاع کے مطابق اگلی انتظامیہ کے لیے 24/نمائندوں کے نام پیش ہوئے تھے لیکن انتخابات سے قبل 6/نمائندوں نے اپنے نام واپس لے لیے جس کے بعد اتفاق کے ساتھ بقیہ 18/نمائندوں کو بطور انتظامیہ چنا گیا۔ ان تمام نومنتخب اراکین کے نام یوں ہیں۔ جناب کوٹیشور محمد شعیب جناب ائیکری نوید حسن جناب رکن الدین عدنان جناب عسکری عبیداللہ جناب علی اکبرا محمد نعمان جناب سدی باپا ادریس جناب دامدابو عبدالسلام جناب اکرمی شریف محی الدین جناب قاسمجی محمد عارف جناب ائیکری محمد ارشد جناب سدی باپا وسیم جناب دامدا نورالامین جناب کے ایس لئیق جناب سید قطب برماور جناب قاسمجی محمد عمران جناب جوکاکو عاطف جناب رکن الدین یاسر کاڈؒلی جناب سدی باپا نائف ادارہ بھٹکلیس ان تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔