ہندوستانیوں کے لئے دستور ہی مقدس کتاب ہے،بھگوت گیتا نہیں ؛ پروفیسر بھگوان
04:12PM Sat 15 Aug, 2015
بھٹکلیس نیوز / 15 اگست، 15
منگلورو / (نامہ نگار) ہندوستانیوں کے لئے بھگوت گیتا مقدس کتاب نہیں بلکہ مقدس کتاب اگر ان کے لئے کوئی ہے تو وہ ملکی دستور کی کتاب ہے۔ یہ بیان بزرگ ادیب پروفیسر بھگوان نے دیا ہے۔ انہوں نے بیلتھنگڈی کے ایک دیہات میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیتا مذہبی کتاب ہی نہیں۔ انہوں نے ہندؤوں کی مقدس کتاب گیتا کے سلسلہ میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو کرشنا 16,000 بیویاں رکھے وہ مثالی کیسے بن سکتا ہے اور جو رام اپنی حاملہ بیوی پر رحم کھائے بغیر جنگل میں بھیجنے والے کس طرح سے خدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کئی ایک حقیقتیں بیان کیں جو گیتا کو مقدس کتاب ماننے میں رکاوٹ تھیں۔