عالمی یوم ماحولیات پر بھٹکل میں مختلف مقامات پر کی گئی شجر کاری: ماحولیاتی نظام کی بحالی پر دیا گیا زور
01:41PM Sat 5 Jun, 2021
بھٹکل: 5 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل میں مختلف مقامات پر پودے لگا کر ماحول دوستی کا ثبوت دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سرکاری افسران نے منی ودھان سودھا کے احاطے میں شجر کاری کی جبکہ بھٹکل کے فائیر بریگیڈ عملے کے اہلکاروں نے فائیر اسٹیشن کے احاطے میں شجر کاری کی جہاں فاریسٹ افسر سندیپ بھنڈاری نے بھی شرکت کی اور پھلوں ، دوائیوں وغیرہ کے پودے لگائے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ شہر کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ بھی موجود رہے۔
خیال رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے 1974ء سے ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ماہرین ہر سال اس دن کو منانے کے لیے مختلف تھیم کا انتحاب کرتے ہیں تاکہ اس دن پوری دنیا میں ایک ہی مسئلے کو زیر بحث لایا جائے۔اس سال اس کا تھیم " ماحولیاتی نظام کی بحالی" ہے۔