عالم اسلام کو بھٹکلیس کی جانب سے عید الاضحی مبارک ہو
03:04PM Thu 31 Aug, 2017
عیدالاضحیٰ کا دن سنتِ ابراھیمی کی یاد تازہ کرتا ہے اور یہ ایک ایسی عبادت ہے جو ہمیں ایثار ، محبت اور اللہ رب الکریم کی خوشنودی کا راستہ دکھاتی ہے۔ حج کا اجتماع عالمی اخوت کا یادگار اور اثرانگیز منظر ہوتا ہے جو بھائی چارہ ، مساوات ، یگانگت اور مختلف ممالک کے مسلمانوں کی یکجہتی کا بھی ایک بہترین نمونہ ہے۔
ہم اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس کی جانب سے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں اور حجاج کرام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے اور ان کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں پر جو مصائب آئے ہوئے ہیں انہیں دور فرما دے ، آمین۔