شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا;رکن اسمبلی نارائن سوامی
03:15PM Tue 11 Apr, 2017
بنگلورو(بھٹکلیس نیوز)آر ٹی نگر کے ہیچ یم ٹی گراونڈ میں مسجد خلیل اللہ اہل حدیث و آئی آئی سی کے یزر اہتمام منعقد عظیم الشان محبت رسول کانفرنس میں مہمنان خصوصی کے طور پرحصہ لیتے ہوے ہبال کے یم یل اے نارائن سوامی نے کہا کہ میرے اسمبلی حلقہ ہبال میں آج یہ جو محبت رسول کانفرنس منعقد ہوئی ہے بہت ہی خوشی کی بات ہے اس کانفرنس کے ذریعہ ہزاروں سال قبل پیغمبر محمدﷺ نے جو باتیں بتائی تھی، تعلیمات دئے تھے انسان کی فلاح کی انسان کی کامیابی کی تمام کو عام کیا جارہا ہے میں سمجھتا ہوں کے انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے یہ اسٹیج بہت اچھا ہے،انہوں نے کہا کہ شدت پسند لوگوں کا مزہب نہیں ہوتا بلکہ تین مقدس کتابوں میں قرآن بائبل،گیتا میں کہیں بھی اس چیز کی اجازت نہیں کے خون خرابہ کریں،جو شخص انسانی ہمدری،زندگی کی قدر اور مقصد نہی جانتا وہ ہی ماحول کو خراب کر نا چاہتا ہے اس سے جرائم و دیگر واقعات رونمہ ہوتے ہیں،ہم سب انسان ہیں انسان کو چاہئے یہ کہ پر سکون زندگی سکون ایسے میسر ہوگی کہ جس کسی میں پیار، محبت ،بھروسہ ،بھائی چارگی ہو اسکو دوست احباب میں عام کرنے سے اس سے سماج میں امن قائم ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں جب میں اس کانفرنس میں پہنچ رہا تھا تو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے خلاف مزمتی پوسٹرس دیکھے اور مجھے بہت خوشی ہوئی کے اس پوسٹرس کے ذریعہ پیغام دیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مزہب نہی ہوتا ہم اسکہ خلاف اور مزمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کے دنوں میں اگر کوئی شخص کسی بھی طرح کے جرائم میں مبتلا ہوگا تو پورے کمیونیٹی کو بدنام ہونے کی نوبت آ رہی ہے جو صحیح نہیں ہے،جو غلطی کا انتخاب کرتے ہیں انکا کوئی مزہب نہی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم جب تک یہاں رہنگے تب تک ہم اچھے کام کرنے ہیں محبتوں کو عام کرنا ہے ہمارے بعدوہی ہماری پہچان بنیگی۔اس موقع پر نارائن سوامی اے سی پی منجوناتھ بابو،سرکل انسپکٹر ر گھوپتی آر ٹی نگر اسٹیشن،پونیت کمار سرکل انسپکٹر، کو منتظمین کے طرف سے شال اور تہنیت پیش کی گئی۔