عظیم پریم جی کو فوربس انڈیا نے دیا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
12:19PM Thu 22 Nov, 2018
ہندوستان کے مشہور صنعتکار اور وپرو کے سربراہ عظیم پریم جی کو فوربس انڈیا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انعام 22 نومبر کو شام 7 بجے ممبئی میں دیا جائے گا۔ نو دیگر زمروں میں ان ہندوستانی صنعتکاروں اور سی ای او کو اس کے لئے منتخب کیا جاتا ہے، جنہوں نے کاروبار کے ذریعہ معاشرہ میں مثبت طریقے سے گہرا اثرڈالا ہے۔
فوربس انڈیا کے ایڈیٹر برائن کارولو نے کہا کہ فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈ ملک کی بہتری کرنے والوں اور مثبت تبدیلی لانے والے صنعتکاروں کی شناخت کرتا ہے۔ عظیم پریم جی کے ساتھ ساتھ وویک سہگل کو ’انٹرپرینیور فار دی ایئر 2018‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ باقی کے جن کاروباریوں کو اس کے لئے منتخب کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں۔
جین- نیکسٹ انٹرپرینیور
اڈار سائرس پوناوالا- سیرم انٹیٹیوٹ آف انڈیا
انٹرپرینیور ود سوشل امپیکٹ
گایتری واسودیون- لیبرنیٹ
کانشیئنس کیپٹلسٹ کمپنی فار دی ایئر
ناراین ہیلتھ
بسٹ سی ای او- ملٹی نیشنل کمپنی
سنجیو مہتا- ہندوستان یونیلیور لیمیٹڈ
بسٹ کمپنی-پبلک سیکٹر
سوربھ کمار-اینرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ
بیسٹ سی ای او-پرائویٹ سیکٹر
راجیو جین- بجاج فائنینس