آئی ایس آئی ایس نے سری لنکا میں کرائے سلسلہ وار دھماکے، کولمبو میں پھر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری
01:56PM Tue 23 Apr, 2019
سری لنکا میں اتوار کو سلسلہ وار طریقے سے ہوئے 8 بم دھماکوں کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے لے لی ہے۔ اسی کے ساتھ منگل کو سری لنکا پولیس نے ایک اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سری لنکا پولیس کے مطابق جہادی کولمبو میں ایک مرتبی ہھر حملہ کرنے کی فراق میں ہیں۔ سری لنکا پولیس نے ہندستانی سکیورٹی ایجنسیو ں کی جانب سے ملی خفیہ جانکاری کے بعد یہ الرٹ جاری کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ سری لنکا کی دارالحکومت کولمبوسمیت ملک کے کئی حصوں میں اتوار کو عیسائیوں کے مقدس تہوار ایسٹر کے دن چرچ اور ہوٹلوں کو نشانہ بناتے ہوئے 8 بم دھماکے کئے گئے۔ ان دھماکوں میں اب تک کم سے اکم 321 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ اب تک 13 ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ زیادہ تر دھماکے خود کش تھے۔ مہلوکین میں ہندستانی اور پاکستان سمیت کل 35 غیر ملکی شہری بھی ہیں۔ دھماکے میں ایک ہندستانی شہری کی موت ہو گئی ہے یہ کیرالہ کی رہنے والی تھی۔