ماگام بڈگام میں پولیس اہلکار کی رائفل اڑا لی گئی

04:02PM Fri 16 Dec, 2016

سرینگر۔(بھٹکلیس نیوز)مکہامہ ماگام بڈگام میں میلاد جلوس کے دوران گروہی تصادم بھڑک اٹھا جس کے دوران پولیس اہلکار کی رائفل اڑا لی گئی تاہم پولیس کے مطابق سنگباری کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہوا اور اس کی رائفل کئی کھو گئی ہے جسے جلد ہی برآمد کیا جائیگا ۔ نمائندے کے مطابق مکہامہ ماگام بیروہ کے علاقت میں زیارت شریف پر میلاد کا جلوس نکالنے اور نہ نکالنے پر دو گرہوں کے درمیان توں توں میاں میاں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیا کیا اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھوں کا استعمال کیا اور سنگباری شروع کر دی ۔ تشدد بھڑکانے والوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے مداخلت کی جس پر دونوں گرہوں مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ نمائندے کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل محمدلیاقت احمدکی سروس رائفل چھین لی گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقع پر پہنچ گئے اور انساس رائفل برآمد کرنے کیلئے تلاشی کارروائی شروع کی ۔نامہ نگار نے اس سلسلے میں جب ایس ایس بڈگام عبدالواحد شاہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوں نے تفصیلا ت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماگام بیروہ میں میلاد کا جلوس نکالنے کے دوران دوسرے گروپ نے اس پر اعتراض کیا جس پر توں توں میاں میاں شروع ہوئی اور تصادم آرائی پر نوبت پہنچ گئی ۔ ایس ایس پی کے مطابق مشتعل ہجوم نے جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کے سر میں پتھر مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا اور اس دوران اس کی رائفل کئی کھو گئی ہے جسے جلد ہی برآمد کیا جائیگا تاہم نمائندے کے مطابق پولیس اہلکار کی رائفل چھین لی گئی ہے اور رائفل اڑانے والے علاقے سے فرار ہوا ہے جسے بڑے پیمانے پر تلاش کیا جا رہا ہے ۔