گوکرنا میں تمل ناڈو کے مقیم ایک شخص کی پانی میں ڈوب کر موت
02:02PM Sat 28 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 28 جنوری، 17
گوکرن/ (نامہ نگار) یہاں کے سمندر میں تیرنے گئے دو بھائیوں میں سے ایک بھائی کے ڈوب کر مرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے دو بھائی اپنی بہن کے انتقال کے بیس برس ہونے پر یہاں خصوصی پوجا کے لئے آئے ہوئے تھے۔ پوجا پاٹ کے بعد جب دونوں پانی میں اترنے لگے تو گہرائی کا اندازہ نہیں ہو پایا اور دیکھتے ہی دیکھتے دو میں سے ایک بھائی پانی کی نذر ہوگیا۔ مرنے والے کی شناخت ایچ ایس تنگاویلو (56) کے نام سے کی گئی ہے۔
گوکرن پی ایس آئی ایم گوندا نے اس تعلق سے کیس درج کیا ہے۔