انتخابی تشہیر کے دوران ایک شخص نے کیجروال کو تھپڑ مارا، دیکھیں ویڈیو
01:58PM Sat 4 May, 2019
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انتخابی تشہیر کے دوران ایک شخص نے تھپڑ جڑ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیجریوال جس وقت روڈ شو کر رہے تھے اسی دوران ایک شخص لوگوں کے درمیان میں سے آگے بڑھا اور کھلی گاڑھی پر چڑھ کر انہیں گالی بکتے ہوئے تھپڑ مار دیا۔ کیجریوال مغربی دہلی میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے امیدوار بلبیر سنگھ جاکھڑ کے حق میں کھلی گاڑی پر سوارہوکر روڈ شو کررہے تھے۔
اس کے فورا بعد پارٹی کارکنوں نے حملہ کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور بعد میں اسے پولس کے حوالے کردیا۔ تھپڑ مارنے والے شخص کی تا حال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
#WATCH: A man slaps Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal during his roadshow in Moti Nagar area. (Note: Abusive language) pic.twitter.com/laDndqOSL4
— ANI (@ANI) May 4, 2019