ریاستی فلم ایوارڈز کی تقسیم
02:06PM Fri 21 Apr, 2017
بنگلورو۔:(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کی جانب سے سالانہ فلم ایوارڈز کی تقسیم 24؍اپریل بروز پیر شام چھ بجے وسنت نگر میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر بھون میں منعقد ہوگی۔ جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سدرامیا کریں گے۔ یہ 51واں سالانہ ایوارڈ ہوگا۔ 1966میں پہلی مرتبہ صرف تین بہترین فلموں کو ایوارڈز پیش کئے گئے تھے۔ فی الحال حکومت کے ذریعہ 30مختلف شعبوں میں40 سے زائد ایوارڈز پیش کئے جائیں گے۔اس مرتبہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق ڈاکٹر راجکمار کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ تقریب منعقد ہورہی ہے۔جس کی صدارت وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ کریں گے، جبکہ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، میئر پدماوتی ، رکن کونسل کے گووند راج بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ اراکین کونسل بی جے پٹا سوامی ، پٹنا ، ٹی اے شرونا ، ڈاکٹر جئے مالا ، ڈی یو ملیکارجن ، تارا انورادھا، پی ایس سریش ، ایم نارائن سوامی، رام چندرے گوڈا اور رضوان ارشد سمیت فلم اکاڈمی کے چیرمین ایس وی راجیندرا سنگھ بابو ، کنٹیروا اسٹوڈیو کی چیرپرسن اشوینی کرشنا مورتی اور فلم چیمبر کے صدر سارا گووند بطور خصوصی مدعوین شرکت کریں گے۔