ضلع پنچایت چیف افسر کی کار کا نجی کاموں میں استعمال
02:16PM Wed 20 Jun, 2018
کاروار: 20 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع پنچایت چیف افسر کی جانب سے کرایہ پر لی گئی کار کو نجی کاموں میں استعمال کے بعد کار ڈرائیور کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ یہ واردات کاروار میں پیش آئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع پنچایت چیف پلاننگ افسر نے ایک کار ماہانہ 29؍ہزار دے کر کرایہ پر لی تھی جس کے لئے ماہانہ 2500؍کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا تھا اور زائد ہونے کی صورت میں زیادہ کرایہ دینا طے ہوا تھا۔ لیکن کار ڈرائیور نے اسے ایک شادی میں کرنے کے بعد کار ڈرائیور سوالات کے گھیرے میں آگیا ہے اور زائد کلو میٹر کے کرایہ پر بھی سوالات کھڑے کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلہ میں پنچایت افسر نے ڈرائیور کو نوٹس جاری کرکے سخت تنبیہ کی ہے۔