گاڑیوں کی ٹکر میں چار کی موت چھ زخمی

12:47PM Wed 15 Feb, 2017

سیوان۔(بھٹکلیس نیوز)بہار میں سیوان ضلع کے گودنی تھانہ علاقہ کے سیلرور بازار کے نزدیک کل رات گاڑیوں کی ٹکر میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ سیلرور بازار کے نزدیک گزشتہ شب بولیرو اور جیپ کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں اوما کمکر(60) منٹوگور(23) چندن سنگھ اور شیواجی پاسی (35) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کچھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں چار کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے ۔