نائب صدر کے انتخابات : وینکیا نائیڈو ہوں گے این ڈی اے کے امیدوار

03:54PM Mon 17 Jul, 2017

نئی دہلی :(یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لئے قومی جمہوری اتحاد کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کی صدارت میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کی آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی میٹنگ میں مسٹر نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لئے این ڈی اے کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودي بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد مسٹر شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر نائیڈو کو متفقہ طور پر امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مسٹر نائیڈو بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ، محترمہ سشما سوراج، ارون جیٹلی، نتن گڈکری، جے پی نڈا، تھاورچند گہلوت، رام لال، اننت کمار اور شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔