بالی ووڈ میں داخلے کے لیئے بچے کا اغواء

12:14PM Sun 27 Aug, 2017

تھانے:26،اگست( پی ٹی آئی)مہاراشٹرا کے پال گھر پولس نے ایک 5،سالہ بچے کو اغواء کرنے کے الزام میں 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کلیدی ملزم مکیش ساکت(20سال) بچے کے والد ین کو قریب سے جانتاتھا ۔اس نے بالی ووڈ میں داخلے کے خواب کو پورا کرنے کے لیئے رقم حصل کرنے کے مقصد سے  دیگر لوگوں کے ساتھ مبینہ طور پربچے کا اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تاہم جب اغواء کار اپنے منصوبے میں ناکام ہو گئے تو انہوں نے گھبراکر بچے کو کہیں چھپایا تھا۔ ساکت،مکیش راجپوت اور بھاویش بھوئیر کو 24۔اور25 ،اگست  کی د رمیانی شب کو پکڑ لیا گیا ایڈیشنل سوپرینٹینٹ آف پولس ڈائرکٹر راج تلک نے بتایا کہ ساکت کے 2 ساتھی فرار ہو چکے ہیں لڑکے کو 24 ۔اگست کی دوپہر کو اغواء کرنے کے بعداغواء کاروں نے اس کے ماں باپ سے رابطہ کر کے 6۔لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور ممبئی کے چرچ گیٹ آنے کے لیئے کہا۔پولیس نے اس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی جس کی وجہ سے وہ گھبرا کر بچہ کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولس نے بچے کو اس کے ماں باپ کے حوالے کردیااور اغواء کاروں کو پکڑنے میں کامیا ب ہو گئی