نئے ڈیزائن کے ساتھ خلیفہ جماعت المسلمین کے محکمہ شرعیہ کی عمارت کا افتتاح
03:38PM Fri 23 Dec, 2016
بھٹکلیس نیوز / 23 دسمبر، 16
بھٹکل /(نامہ نگار) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے محکمہ شرعیہ کی عمارت میں واقع دفتروں کو نئے ڈیزائن میں ترتیب دیا گیا ہے، جس کا افتتاح آج بعد نماز جمعہ چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے ہاتھوں ہوا۔ افتتاح کے بعد مولانا محترم نے برکت کی دعا کی اور وہاں موجود عوام سے شریعت پر کاربند رہنے کی تاکید کی۔