! تلنگانہ میں مسجدوں کو مفت بجلی، اردو کو سرکاری زبان بنائے گی کانگریس
12:19PM Tue 27 Nov, 2018
تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کے چندرشیکھر راو کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کو شکست دینے کے لئے کانگریس اقلیتوں کو اپنے پالے میں کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ پارٹی نے مسجدوں اور چرچوں کو مفت بجلی، امام اور پادریوں کو ہر ماہ تنخواہ دینے سمیت کئی دلکش وعدے کئے ہیں۔
کانگریس کے منشور میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو اپنی جانب کرنے کے لئے دلکش اسکیمیں شروع کرنے کا ذکر ہے۔ دراصل ریاست میں مسلم آبادی تقریباََ 12.5 فیصد ہے اور ریاست کی 119 اسمبلی سیٹوں میں کم از کم 42 پر وہ جیت- ہار طے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس انتخابی منشور میں کانگریس نے اقتدار میں آنے پر اردو زبان کو ریاست کی ’دوسری سرکاری زیان‘ کا درجہ دینے اور تمام سرکاری احکامات اس زبان میں جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔