ہفتہ کے روز منعقد ہوگا بھٹکل میں بی جے پی یوتھ مورچہ کا ضلع سماویش
04:56AM Fri 9 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 09 ستمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بی جے پی یوتھ مورچہ کی جانب سے کل سنیچر کے روزضلع سماویش منعقد ہوگا جس کی اطلاع بی جے پی کی جانب سے منعقد اخباری کانفرنس میں دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس سماویش کا افتتاح میسور کے ایم پی اور بی جے پی یوتھ مورچہ کے ریاستی صدر مسٹر پرتاب سنہا کے ہاتھوں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس اجلاس سے قبل بھٹکل پولس میدان سے بائک ریلی نکالی جائے گی جو کہ شہر کے مختلف راستوں پر گھومتے ہوئے جلسہ گاہ پر جاکر ختم ہوگی، اس موقع پر دو ہزار تک نوجوانوں کے شریک ہونے کے امکانات ہیں۔
اس اخباری کانفرنس میں ابھی کچھ دن قبل رام سینا کے لیڈر کوشہر بدر کئے جانے والے حکم کی مذمت بھی کی گئی اور اس سلسلہ میں بے جے پی کی طرف سے عدالتی کارروائی کئے جانے کی بھی خبر دی گئی۔