رورل آئی ٹی کوئز کے نیشنل لیول ریجنل فائنل تک شمس انگلش میڈیم اسکول کی دو ٹیموں کی رسائی

03:27AM Thu 20 Oct, 2016

بھٹکلیس نیوز / 19 اکتوبر بھٹکل / (نامہ نگار) اہلیان بھٹکل کے لئے یہ بات واقعی خوشی و مسرت کی ہوگی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں کرناٹکا آئی ٹی محکمہ کی طرف سے آٹھویں کلاس سے بارہویں تک کے طلبہ کے لئے منعقد ہونے والے رورل آئی ٹی کوئز مقابلہ میں شمس اسکول کی دو ٹیمیں نیشنل لیول کے ریجنل فائنل راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، اور ساتھ ہی اتر کینرا ضلع کی اب تک کی پہلی ٹیمیں بن گئیں ہیں جنہوں نے بیس سوالات میں سے بیس کےصحیح جوابات دئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق منگل کے روز دھارواڑ کے پاٹل پتپا آڈوٹوریم میں نیشنل لیول ریجنل فائنل کے لئے 9/اضلاع سے چھ ٹیموں کا انتخاب ہونا تھا جس میں مقابلہ کے لئے کل 560/ ٹیمیں شامل تھیں۔ اس موقع پر پوچھے گئے بیس سوالات میں سے شمس اسکول بھٹکل کی دونوں ٹیموں نے بیس کے بھی صحیح جوابات دئے اور اس طرح انہوں ٹاپ سکس ٹیموں میں جگہ بنائی۔ تاہم اس راؤنڈ میں اسکول کی ٹیم ٹاپ ٹو میں جگہ نہیں بناسکی۔ خیال رہے کہ اس مقابل میں نو اضلاع کے آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے 1120/طلبہ رہتے ہیں جس میں صرف چھ ٹیمیں یعنی 12/طلبہ کا انتخاب تحریری امتحان کے بعد کیا جاتا ہے اور یہاں سے دو ٹیموں کو ریاستی سطح کے فائنل مقابلوں کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ پرنسپال محترمہ فہمیدہ صاحب، محترم محمد رضا مانوی صاحب، اسکول سکریٹری جناب طلحہٰ سدی باپا صاحب اور اساتذہ نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے اور آئندہ برسوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ it-shams-01 it-shams-02 it-shams-03 it-shams-04 it-shams-05