کے نثار احمدآئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریتی حمایت سے ضرور کامیاب ہوں گے

04:43PM Wed 31 May, 2017

کولارمئی (بھٹکلی نیوز)جیسے جیسے اسمبلی انتخابات کے دن قریب آرہے ہیں کولار اسمبلی حلقہ میں ہر جگہ پر یہ چرچے ہونے لگے ہیں کہ اس مرتبہ کولار اسمبلی حلقہ سے کس کی حمایت کی جائے ؟ ویسے ایک آزاد امید وار ورتور پرکاش کو اس امید پر اس حلقہ میں حمایت کی گئی تھی کہ انہوں نے انہیں کامیابی دلوانے پر کولار میں پانی کی قلت کے مسئلہ کو حل کردیں گے چاہے انہیں کاویری ندی کے پانی کو یہاں تک لے آنا ہی کیوں نہ پڑے۔ مگر یہاں کاویری ندی کے پانی کو نہ آنا تھا نہ آیا۔ لہذا یہاں اب کچھ جگہوںیہ چرچے ہونے لگے ہیں کہ کسی نئے چہرے کو اس مرتبہ انتخابات میں حمایت دے کر کامیاب بنا کر اس پانی کے مسئلہ کا کوئی خاطر خواہ حل نکالاجائے۔ مگر کچھ تجربہ کار بزرگوں اور عمائدین شہر کا خیال اور ان کی یہ پسند ہے کہ کیوں نہ ہمارے حلقہ کے سابقہ ایم یل اے۔ کے نثار احمد صاحب کو ہی اس حلقہ سے بھاری اکثریت کی حمایت فراہم کر کے اس مرتبہ کامیاب بنایا جائے۔ کیوں کہ کے نثار احمد صاحب جنہیں سیاست میں بھی کافی تجربہ ہے اور انہیں غریبوں کی اکثریت کی حمایت بھی حاصل ہے۔ کیوں کہ غریبوں ، بے سہارہ لوگوں کے لئے آپ نے اپنے دور میں بہت اچھے کام انجام دئے ہیں انہیں حکومت کی اسکیموں سے فیض پہنچایا ہے۔ نثار نگر کو قائم کر کہ غریبوں کی خدمت کی ایک مثال قائم کی ہے۔ پچھلے مرتبہ انہیں ان کے تجربہ کے پیش نظر حکومت کرناٹک میں وزیر توانائی کے عہدے سے فائض کیا گیا تھا اس عہدے پر آپ نے ریاست کے فروغ میں اہم اقدامات لے کر بہت اچھے سے اپنی ذمہ داری نبھائی تھی۔ لہذا اگر اس مرتبہ بھی انہیں اس حلقہ سے ایک اکثریت کی حمایت سے اسمبلی الیکشن میں جتایا گیا تو امید ہے کہ آپ کے دل میں یہ ارمان اور نیک جذبہ ہے کہ اس مرتبہ وہ ریاست کے فروغ کے ساتھ ہی ساتھ اپنے حلقہ کولار کے فروغ اور مزید غریبوں کے لئے حکومت کی اسکیموں سے فائدہ پہنچائیں گے، کسانوں کے لئے لون، کولار میں ریشم کی صنعت کے فروغ کے لئے ریشم کے کاتشکاروں اور فلیچر والوں کے لئے حکومت سے سہولیات دلواکر کولار کی ڈوبتی ہوئی ریشم کی صنعت کو پھر سے پار لگائیں گے۔ اور غریب بے روز گار نوجوانوں کو مناسب روزگار دلوائیں گے، قریشی طبقہ کو تحفظ فراہم کریں گے، اقلیتی طبقہ میں تعلیمی فروغ کی خاطر جد و جہد کریں گے ۔ کیوں کہ آپ ضلع کولار کے الامین تعلیمی ادارے کے صدر کے طور پر بھی کافی تعلیمی فروغ میں حصہ لیا ہے۔ آپ ایک نرم دل اور کم گفتار انسان ہیں۔ ایسے خدمات گزار کو ایک اور موقع ملے تو اپنے دور حکومت میں وہ ضرورت کچھ نہ کچھ نئی تبدیلیاں لا کر ہمارے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ موثر اقدامات کریں گے اور برسوں سے چلے آرہے پانی کی قلت کے مسئلہ کا بھی حل ڈھونڈ نکالیں گے۔ اِن کے حمایتیوں کا یہ یقین ہے اسی بنیاد پر روز بہ روز آپ کی حمایتیوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ویسے کے نثار احمد صاحب نے سیاست اور حکومت کا اچھاتجربہ پا یاہے اب انہیں کسی عہدے کی لالچ تو نہیں ہے۔ اب انکو موقع ملا توان سے امید کی جارہی ہے کہ آپ حلقہ کولار کی بے غرض خدمت کر کہ ایک اچھی مثال قائم کریں گے اور حلقہ والوں کا دل جیت لیں گے۔