عید قرباں کے درمیان امن و امان بحال رکھنے اسسٹنٹ کمشنر نے منعقد کی اہم نشست
05:13AM Fri 9 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 09 ستمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) عید قرباں کے درمیان امن و امان کی فضا بحال رکھنے اور اس موقع پر پیدا ہونے والے مسائل سے بچنے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں ان ہی کے دفتر میں ایک اہم نشست منعقد کی گئی جس میں تنظیم کے وفد کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کےافسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مسٹر چدانند وٹھارے نے عید قرباں کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی ہڈیوں اور دیگر اشیاء کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نےسال گذشتہ تنظیم کے زیر نگرانی کئے گئے کاموں کی ستائش کی اور اس بار بھی اس سے بہتر طریقہ پر کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے امن و امان کو بحال رکھنے کی گزارش کی۔
اس موقع پر موجودمجلس اصلاح و تنظیم کےوفد نے اپنی طرف سے امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے میٹنگ میں موجود مختلف محکموں کے ذمہ داران سے بھی تعاون کی درخواست کی، انہوں نے خصوصاً بجلی محکمہ کے ذریعہ عید کے ایام میں بجلی بحال رکھنے کے لیےزور دیا اور کہا کہ اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
میٹنگ میں محکمہ پولیس اورمحکمہ جنگلات کے علاوہ جالی وہیبلے پنچایت کے سکریٹری اور میونسپال چیف آفیسر، تحصیلدار وغیرہ موجود تھے جبکہ تنظیم وفد میں نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب،جناب ایس ایم سید پرویز صاحب، مولانا عزیزالرحمٰن رکن الدین صاحب،جناب صادق صاحب مٹا، جناب اشفاق کے ایم صاحب، جناب جیلانی شابندری صاحب، جناب مناظر احسن سکری صاحب و غیرہ موجود تھے۔