جامعہ محمدیہ عائشہ نسواں میں یوم جموریہ تقریب

01:51PM Fri 27 Jan, 2017

کرنول۔(بھٹکلیس نیوز)جامعہ محمدیہ عائشہ نسوان کرنول میں ملک کی 68ویںیوم جموریہ تقریب منعقدکی گئی۔مہتمم مدرسہ مولانامحمدعمرناظم صاحب نے پرچم کشائی کرتے ہوئے قومی پرچم کوسلامی پیش کی۔مدرسہ کی طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔ایک طالبہ کی جانب سے قرأۃ کلام کی پیش کشی کے بعدجمہوریت کے عنوان پرتقاریرکی گئیں۔جس میں مدرسہ کے اساتذہ اورطالبات نے حصہ لیا۔اس موقعہ پراساتذہ ،طالبات اوراولیائے طالبات شریک رہے۔بارگاہ رسالتﷺمیں نعت شریف کانذرانہ پیش کیاگیا ،ایک طالبہ کے ہدیۂ تشکریہ پرتقریب اختتام کوپہنچی۔