سپریم کورٹ نے بابری مسجد معاملہ میں اترپردیش حکومت سے تفصیلات مانگیں

12:15PM Mon 15 Jul, 2019

سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام معاملہ کی سماعت کرنے والی ذیلی عدالت کے جج کے سلسلہ میں پیر کو اترپردیش حکومت سے تفصیلات دینے کے لئے کہا۔ جج روہنٹون نریمن کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ متعلقہ معاملہ میں وہی جج آخری فیصلہ سنائے، جنہوں نے اب تک اس پورے معاملہ کو سنا ہے۔ بنچ نے کہا کہ معاملہ کی اگلی سماعت جمعہ کو کی جائے گی۔ خیال رہے کہ متعلقہ معاملہ کی سماعت کرنے والی نچلی عدالت کے جج 30ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ جج نے عدالت عظمی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ مقدمہ کو نپٹانے کے لئے کم از کم چھ مہینہ کا مزید وقت چاہئے۔