کانگریس کو لیڈروں کی نہیں، منیجروں کی ضرورت ہے:کرشنا
01:47PM Mon 30 Jan, 2017
بنگلور، (بھٹکلیس نیوز)کانگریس کے سینئر لیڈر اور یو پی اے حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکے ایس ایم کرشنا نے اتوار کوکہا کہ کانگریس کو لیڈروں کی نہیں بلکہ منیجروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے پارٹی کی طرف سے خود کو نظرانداز کئے جانے کو اس فیصلے کی اہم وجہ قرار دیا۔84سالہ کرشنا نے کہاکہ کانگریس نے عمر کا حوالہ دے کر جس طرح مجھ جیسے وفادار کارکن کو درکنار کر دیاہے ، اس سے مجھے تکلیف پہنچی ہے ، عمر زندگی کا صرف ایک موڑ ہے اور یہ حالات کی ضرورت کا معیار نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ان دنوں عوامی لیڈروں کی نہیں ،صرف منیجروں کی ضرورت ہے جو صورت حال کو سنبھال سکے ۔