اناج کی فراہمی کی مانگ کو لیکر دیہاتی لوگوں نے تحصلدار کے دفتر کا گھیراؤ کیا
03:32PM Fri 15 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ بنگلور ایسٹ تعلقہ کے کئی دیہاتوں کے لوگوں نے مقررہ مقامات پر اور مناسب وقت پر انا ج کی فراہمی کرانے کی مانگ کو لیکر تحصلدار کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا ۔ جس سے تھوڑی دیر کے لئے ٹرافک جام رہا اور لوگوں کو بھگانے کے لئے پولیس کو ہلکی لاٹھی چارج کرنی پڑی۔ تحصلدار تیجس کمار نے موقعہ واردات پر پہنچ کر یقین دہائی کرائی کہ محکمۂ خوراک کی جانب سے پہلے سے ہی انتخاب کئے گئے مقامات پر اور مناسب وقت پر اناج کی فراہمی ہوگی اور لوگوں کو اس معاملہ میں فکر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اب تک موبائل سواریو ں کے ذریعہ اناج فراہم کیا جاتاتھا ۔جس سے کئی لوگو ں کو اناج نہیں ملتا تھا اس لئے یہاں دکانوں کو کرائے پر لیکر اناج دیا جائے گااور دکانوں کو صبح 8بجے سے دوپہر 12بجے تک اور شام میں 4بجے سے رات 8بجے تک اناج فراہم کیا جائے گا۔ لوگوں کو مقررہ وقت پر اناج لینا ہوگا او ر مقررہ وقت کے بعد جانے سے اناج کا اسٹاک نہیں رہیگا۔ اس معاملہ میں لوگوں کو غفلت نہیں کرنی ہوگی۔صبح سے شام تک لاریوں اور موبائل سواریوں کے ساتھ لوگوں کا انتظار نہیں کیا جاسکتا اور سڑک پر سواریو ں کو کھڑا کرنے اور لوگوں کو قطار میں کھڑا ہونے سے ٹرافک جام رہتا ہے ۔تحصلدار کی یقین دہائی کے بعد لوگوں نے دھرنا ختم کردیا۔ کرشنا راج پورم ۔ دیواسندر۔ بسوڑی۔ ایمازی ھلی۔کنا گورا ھلی اور دیگر دیہاتوں کے لوگوں نے دھرنا دیا۔لوگوں نے تمام ملازمین کو دفتر میں بندکرکے باہر سے تالا لگادیا تھا اور سڑک پر دھرنا دینے سے ٹرافک جام ہوگیا تھا۔