بیلگاوی میں یڈی یورپا کے بیان سے تشویش

01:35PM Tue 24 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 24 جنوری، 17 بنہاٹی / (نامہ نگار) ودھان پریشد کے حریف لیڈر کے ایس ایشورپا کا کہنا ہے کہ بیلگاوی کے قریب بنہاٹی ضلع میں ایڈی یورپا نے جو بیان دیا ہے اس سے  علاقہ میں کافی تشویش واقع ہوگئی ہے۔ ایشورپا نے یڈی یورپاکے بیان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یڈی یورپا جب کے جے پی میں چلے گئے تھے تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ مرتے دم تک بی جے پی میں نہیں آئیں گے لیکن واپس آگئے اب انہوں نے ایک اور مرتبہ کہا ہے کہ میں مرتے دم تک رایانا بریگیڈ کو منطوری نہیں دیں گے۔ ایشورپا نے سابق وزیراعلیٰ کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس طرح کے بیانات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ان بیانات کی بھی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ جے ڈی ایس میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مرتے دم تک بی جے پی سے  ہی منسلک رہوں گا کسی دوسری پارٹی میں جانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ (ترجمہ : اے جے اسدی)