یڈی یورپا ایک دھوکہ باز اور ڈھونگی لیڈر

05:02PM Thu 6 Jul, 2017

جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی نہیں ۔سدارامیا ہاسن (بھٹکلی نیوز ): ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر بی ایس یڈیورپا ایک ڈھونگی اور دھوکہ باز لیڈر ہے اور ان کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کریگا۔انہوں نے یہاں ملناڈو انجنئرنگ کالج کے احاطہ میں پارٹی کارکن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدا ر حاصل کرنے کے لئے ابھی سے ہی آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور ان کی حکومت کے کارناموں کو عوام کے سامنے رکھا جائیگا۔اس کے ساتھ نریندرمودی حکومت کی ناکامی اور اس کی مخالفت پالیسوں کے بارے میں بھی جانکاری او رمعلومات فراہم کی جائیں گی۔نوٹ بندی ۔ بڑھتی مہنگائی ۔ بے روزگاری کے مسائل۔ کئی محکمۂ جات میں رشوت خوری اور دیگر گھوٹالوں کی جانکاری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کو صرف غیر ممالک کے دوروں کی فکر ہے اور انہیں اس ملک کے کئی سنگین مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ جی ایس ٹی جاری کرنے سے کئی روز مرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ یہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام رہی ہے او راگلی حکومت کانگریس کی بنے گی اور کانگریس کے نائب صدر راھل گاندھی وزیر اعظم بنیں گے ۔ملک کے لوگ اس ڈھونگی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں اور ملک میں اچھے دن کے بجائے خراب دن آگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں حکومت نے مسلم طبقہ کے تین طلاق کے معا ملہ کو اچھال کر مسلمانوں کے گھروں کو گئی اور انہیں انصاف دلوانے کے نام پر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی او رحکومت بنائی ۔ بی جے پی اسی طرح کا ناٹک کرناٹک یونٹ کے صدر بی ایس یڈرپا پر کئی سنگین الزامات ہیں ۔امیت شاہ کے خلاف گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے ذریعہ کئی معصوم لوگوں کا قتل کروایا تھا اور ان کے خلاف کئی مقدمے درج ہوئے تھے ۔یڈ یورپا کئی بدعنوانیوں اور گھوٹالوں میں ملوث ہیں اگر مرکز میں بی جے پی کی حکومت نہ ہوتی تو امیت شاہ اورایڈیورپا جیلوں میں ہوتے تھے۔ یہ سب نریندرمودی حکومت کی مہربانی ہے ۔وہ جہاں بھی جائیں گے اس بات کو دہراتے رہیں گے ۔یڈ یورپا نے ان سے معافی ؂طلب کرنے کی مانگ کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر معافی طلب نہیں کی تو وہ ان کے خلاف تہک عزت مقدمہ دائر کریں گے اور وہ اس کاسامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ یڈی یورپا نے ایک ماہ تک جیل میں گزار کر ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور دستاویزات میں یہ تمام واقعات درج ہیں۔