ریاستی وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں ویسٹ ینڈ ریسیڈینسی کا افتتاح
11:51AM Tue 4 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز4/نومبر،2014
کاروار(نامہ نگار)ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سیاست آر وی دیش پانڈے نے کل کاروار کے ڈاکٹر پکلے روڈ میں ویسٹ ینڈ ہاسپی ٹیا لیٹیس پرائیویٹ لمیٹیڈ (West End Hospitality Private Ltd) کی تعمیر شدہ ویسٹ ینڈ ریسیڈ ینسی کا افتتاح کیا ،ا س موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ راجیو اتسوا کے موقع پر اسی ریسڈ ینسی کا افتتاح راجیہ اتسوا کا تحفہ ہے ،انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، اس قسم کی ریسڈینسی کے قیام سے لو گوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں ،اسکے علاوہ حکومت کو بھی کافی آمدنی ہو تی ہے ، یہ ریسڈ ینسی کے قائم کر نے کے لئے انہوں نے اس کے مالک ایم اے کنوراور لیز رو کیشنس کے ڈائر کٹر بینٹنٹ رئے کو سراہا۔
ع،ح