ڈی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کا بنٹوال میں تبادلہ؛ ڈی ایس پی کی حیثیت سے ہوا تقرر
03:52PM Sun 5 Jan, 2020
بھٹکل: 5 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ڈی وائی ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے کر کافی مقبولیت حاصل کرنے والے اور عوام میں اپنی مقبولیت حاصل کرنےوالے ویلنٹائن ڈیسوزا کا تقرر اب بنٹوال میں ڈی وائی ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس محکمہ میں اپنی خدمات کا سلسلہ بطور سب انسپکٹر 1994میں شروع کیا تھا۔منگلورومضافاتی پولیس اسٹیشن میں اپنی پروبیشنری خدمات کے بعد انہوں نے ہوناور، بھٹکل، اڈپی، بنٹوال، کنداپور، ڈی سی آر بی چکمگلورو، پانمبور، کارکلا اور سی سی بی منگلورو میں خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں گزشتہ سال بہترین خدمات کے لئے صدر ہند کی جانب سے تمغہ سے بھی نوازا گیا تھا۔