رام رہیم کی طرح ریاست کے تمام نام نہاد سوامی اور مٹھا دیشوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ
04:00PM Sun 24 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ بہوجن دلت سنگھرش سمیتی اور کرناٹک کا رمیکا سینے سمیت کئی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکن نے ہریانہ کے بابارہیم جیسے دھوکہ باز نام نہاد سوامی جی اور مٹھا دیشوں کے اصلی چہروں کو بے نقاب کرنے کی مانگ کولیکر ٹاؤن ہال سے لیکر فریڈم پارک تک ریالی نکالی۔ اس موقعہ پر دلت سنگھرش سمیتی کی صدر ریوتی راج نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بابارام رہیم کی گرفتاری اور اسے سزا ملنے کے بعد ہر دن ایک نہ ایک گھوٹالے او رکئی واقعات سامنے آرہے ہیں۔اگر تمام واقعات کی جانچ ہوئی تو ملزم ایک صدی تک سزا بھی سنائی گئی تو تعجب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ریاست میں اسی طرح کے کئی نام نہاد بابا۔سوامی جی۔ تانترک او رمٹھا دیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نیتیا نندا سوامی اور راگھو یشور بھارتی سوامی جی کے خلاف بھی کئی خواتین نے عصمت دری اور جنسی استحصال کرنے کی شکایتیں کی ہیں مگر ابھی تک حکومت سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔پولیس نے صرف نام کے لئے معاملات درج کرکے پوچھ تاچھ کی اور انہیں چھوڑدیا۔پولیس نے دونوں کے خلاف جان بوجھ کر ٹھوس ثبوت اکٹھا نہیں کئے اور جان بوجھ کر ان کے خلاف دائر مقدموں کو کمزور کیا گیا ہے ۔انہوں نہ کیا کہ راگھویشور بھارتی سوامی اور نیتا نندا آشرم میں قیام کرچکی کئی خواتین نے ان کے ساتھ گزارے بھیانک اور درد ناک واقعات کوبیان کرنا چاہتی ہیں مگرپولیس اور حکومت اس کا موقعہ نہیں دے رہی ہیں۔ریاست کے تمام ڈھونگی اور نام نہاد تانترکوں اور بابا سمیت مٹھادیشوں کے اصلی چہروں کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔