دہلی میں عید ملن تقریب کا انعقاد؛ وزیر اعلیٰ کی شرکت

12:34PM Thu 23 Jul, 2015

نئی دہلی : (پریس ریلیز)مالویہ نگرکے معروف ملّی و سماجی کارکن جناب بادل خان کی جانب سے مالویہ نگر کے ایک ہوٹل میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں دہلی کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال اور ان کے کابینہ کے رفقاءنے شرکت کی ۔ پروگرام کی نظامت روزنامہ سائبان کے اڈیٹر جناب جاوید رحمانی نے انجام دیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دہلی جناب اروند کیجریوال نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں رمضان المبارک کے مہینے میں کم از کم بیس دن افطارکے لیے مختلف مقامات پر شرکت کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے روحانی تقویت ملی۔ اس مبارک اور پاکیزگی بھرے ماہ کے بعد عید الفطر جو کی ہر فرد چاہے وہ امیر یا غریب ہو یکسانیت کا پیغام اور سب کو خوشی دینے کا جو درس دیتا ہے وہ عیدالفطر کے موقع پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری حکومت کی عمر ابھی زیادہ نہیں ہوئی ہے محض ابھی چند ماہ ہی گزرے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ نے جو ذمے داری اور بھروسہ مجھ پر کیا ہے میں چوبیس گھنٹے کا وزیرا علیٰ ہوں اور ہردم آپ کے اور دہلی کی ترقی بالخصوص ہمارے ان غریب بھائی جو آج بھی غر بت کی زندگی بسر کررہے ہیں ان کو مین اسٹریم میں لانا اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کر کے ان کی زندگی میں خوشیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میںشامل ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ آپ سب لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ہمیں کس طرح سے پریشان کرنے کی سازش رچی جارہی ہے تاکہ ہم اپنے اصل مقصد سے بھٹک جائیں لیکن دوستو! آپ کی طاقت نے ہمیں ان سے لڑنے کا حوصلہ دیا اور اسی وجہ سے ہم اپنے اس نعرہ ’وہ پریشان کرتے رہے -ہم کام کرتے رہے ‘ کی جانب مستقل گامزن ہیں۔ میں اس موقع پر آپ تمام افراد کو دلی کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا اور دعاءکرتا ہوں خدا آپ سب کی زندگیوں میں خوشحالی پیدا کردے۔مالویہ نگر اسمبلی حلقے کے مقامی ایم ایل اے اور سابق وزیر قانون جناب سومناتھ بھارتی نے اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں دہلی حکومت بہت کامیابی سے اپنا سفر طے کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ برسوں سے کھڑکی گاﺅں کے لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان تھے اب باضابطہ پانی کی لائنوں کو سپلائی سے جوڑ دیا گیا ہے جس کا افتتاح ہوگیا ہے اور گھر گھر بہت ہی پریشر کے ساتھ پانی لوگوں کو پہنچ رہا ہے۔ عید ملن کے اس مبارک موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور اپنے وزیراعلیٰ کی جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے۔ چوں کہ یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں تھا صرف اور صرف عید ملن کا پروگرام تھاجس سے آپسی بھائی چارہ محبت اور اخوت کا پیغام عام کرناایک اہم مقصد تھاےہی وجہ ہے کہ اس پروگرام میں ہر مذہب اور مسلک کے عام لوگوں نے بھی خاصی تعداد میں شرکت کی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں معروف سماجی کارکن جناب بادل خان اور ان کے ساتھی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔