کوکتی نگر میں بارش سے متاثرہ خاتون کو رکن اسمبلی کی طرف سے تعاون

11:53AM Sat 15 Jun, 2013

کوکتی نگر میں بارش سے متاثرہ خاتون کو رکن اسمبلی کی طرف سے تعاون بھٹکلیس نیوز / 15 جون، 13 بھٹکل/ دو دن پہلے بھٹکل میں زبردست بارش کی وجہ سے کوکتی نگر میں واقع ایک غریب گھرانہ کا بہت بڑا نقصان ہوا تھا ۔ اس کے بعد سے یہاں سرکاری افسران کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور انکو حکومت کی طرف سے مدد کی یقین دہانی کی جارہی ہے ۔ لیکن فی الحال اس خاتون کو اپنا سر چھپانے کے لئے کوئی آسرا نہ رہنے کی وجہ سے کل یہاں پر رکن اسمبلی مسٹر منکال ویدیا پہنچے اور اس ٹوٹے پھوٹے گھر کا جائزہ لے کر اپنے ذاتی صرفہ سے انکی مدد کی ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کانگریسی کارکن جناب عبد الرحیم شیخ و دیگر حضرات موجود تھے ۔