ناظم و مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اعزاز میں بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ۔ کویت اجلاس عام
01:49AM Thu 28 Mar, 2013
کویت مورخہ 24 مارچ 2013 ء بروز اتوار رات 11 بجے بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کویت کا ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب محمد شفیع شاہ بندری اور ہر دلعزیز خطیب جامعہ مسجد و مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری صاحب فکردے کی کویت آمد پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
سب سے پہلے اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری صاحب نے دونوں مہمانوں کو اور اسوسی ایشن کے صدر جناب جیلانی ایکیری صاحب اور سابق جنرل سیکریٹری جناب اقبال سعیدی صاحب کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ پھر جناب حافظ عرفان صاحب اکرمی کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس شروع کیا گیا۔ بعد میں جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری صاحب نے نعتیہ کلام پیش کیا اس کے بعد استقبالیہ کلمات جناب محمد اقبال سعیدی نے پیش کیا۔ بعد موصوف نے مہمانوں کی آمد پر لکھے ہوے کچھ اشعار حاضرین کے گوش گزار کئے ۔ پھرمہمانوں کی شال پوشی کی گئی اسوسی ایشن کے نائب صدر جناب عرفان نائطے صاحب نے جناب محمد شفیع شاہ بندری کی شال پوشی کی پھر اسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری جناب معیز معلم نے مولانا عبدالباری صحب فکردے کی شال پوشی کی۔ بعدازاں جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری صاحب نے مہمانوں کا تفصیل سے تعرف پیش کیا۔
پھر ناظم جامعہ اسلامیہ جناب محمد شفیع شاہ بندری صاحب کو اپنے زرین کلمات پیش کرنے کی دعوت دی گئی ۔ موصوف نے کہا کہ اللہ اور رسول کی باتوں اور دینی تعلیم کوعام کرنےکے مقصد سے ہی جامعہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی گئی تھی موصوف نے نماز کی پابندی اور سچائی اپنانے کے بارے میں کہا۔ اور کہا کہ کہیں بھی رہیں سنتوں پر عمل کریں اور نماز کی پابندی کرنے کی تاکید دی قرآن کو پڑھنے کے نظم کو جاری رکھنے پر زور دیا اور بڑوں کا احترام کرنے کی تاکید کی۔
اسکے بعد جناب محمد اقبال سعیدی صاحب نے جامعہ پر لکھی ہوی ایک نظم اپنے مخصوص انداز میں پڑھ کر سنائی ۔
پھر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری صاحب فکردے اپنے کلام کا آغاز کرتے ہوے اسلام کے مفہوم و معنی کو اپنے بہترین انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ صحیح اسلامی صفات و اچھے اخلاق کو اپنانے پر زور دیا ۔ اور اپنے بچوں کی بچپن سے ذہنی نشو نما اسلامی طریقہ کار کرنے کی تاکید فرمائی۔ مولانا نے کہا کہ ہم آپ سبھی خلیج میں مقیم اپنے ہم وطنوں کا تہہ دل سے صرف اور صرف شکریہ ادا کرنے کے لئے آئے ہیں جو اپنی خالص محنت اور تجارت سے کمائی ہوئی آمدنی سے ہر سال جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سفیروں کا استقبال کرتے ہیں اور جامعہ کا تعاون کرتے ہیں ۔ پھر مولانا نے تمام اراکین کو وطن آنے پر جامعہ اسلامیہ آنے کی دعوت دی۔ مولانا نے کہا کہ آپ کوئی بھی ہوں کہیں سے بھی آئے ہوں وطن آنے کے بعد ایک بار جامعہ ضرور تشریف لائیں اور ہماری کارکردگی دیکھیں ۔
پھر مولانا کے ساتھ سوالات جوابات کا سلسلہ شروع ہوا جو آدھے گھنٹے تک چلا۔
آخر میں اسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر کے کلمات اور جناب ھاشم معلمی کے شکرئے کے ساتھ تقریبآ رات دو بجے جلسے کا اختتام ہوا۔
رپورٹ : محی الدین جیلانی شاہ بندری