سیرن گیس کے استعمال کے شواہد موجود ہیں

01:52PM Mon 2 Sep, 2013

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسے شہادتیں موجود ہیں کہ شام میں کیمیکل ہتھیار سیرِن کا استعمال ہوا ہے۔ ایک دن پہلے روس کے صدر ولادی میر پوتن نے امریکہ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں کیمیکل ہتھیاروں کےاستعمال کے شواہد ہرگزرنے والے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں اور بالوں اور خون کے نمونوں سے حاصل ہونے والے نتائج سے سارن گیس کے استعمال کی واضح نشانیاں ملی ہیں۔ BBC URDU bb