شہریوں کی گرفتاری کے بعد امریکہ اور ترکی کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی ختم ، ویزا سروس ہوگی بحال
03:27PM Fri 29 Dec, 2017
واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی میں ہنگامی صورت حال میں گرفتار کئے گئے امریکی شہریوں کے سلسلہ میں سفارتی کشاکش کے بعد ترکی کی ویزا خدمات مکمل طور پر بحال کی جائیں گی۔ امریکہ نے کل بیان جاری کر کے کہا کہ وزارت خارجہ کو بھروسہ ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے۔ لہذا ترکی کو ویزا خدمات مکمل طور پر دوبارہ شروع کی جائیں گی‘‘۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے ترکی کو ویزا جاری کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دراصل امریکہ کے دو شہریوں کی ترکی میں گرفتاری کے بعد سے اس نے ترکی کے شہریوں کو ویزا دینا بند کر دیا تھا۔ نومبر کے مہینے میں امریکہ نے ترکی شہریوں کو ویزا دینے کی جزوی شروعات کی تھی اور اب اس نے ترکی کو ویزا جاری کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کرے گا۔