قومی راجدھانی میں ڈیری کے سپھل اور کچھ دیگر ذرائع سے 23 سے 24 روپئے فی کلوگرام کی شرح سے پیاز فراہم کرائی جارہی ہے ۔ مہاراشٹر اور کئی دیگر ریاستوں میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے پیاز کی نقل وحمل میں دقت آرہی ہے ۔ حکومت نے کچھ ایجنسیوں کی محدود مقدار میں پیاز درآمد کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔
ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر لگام لگانے کیلئے حکومت نے اٹھایا بڑا قدم ، کیا یہ اعلان
04:43PM Sun 29 Sep, 2019
مرکزی حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے مقصد سے پیاز کی برآمدات پر پابندی لگادی ہے ، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیاز کی برآمدات پر روک لگانے کے تعلق سے آج نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ قومی راجدھانی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پیاز کی خردہ قیمت 50 سے 60 روپئے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ۔ حکومت نے ہنگامی ضرورت کے لیے 50 ہزار ٹن پیاز کا ذخیرہ کررکھاتھا ، جس میں سے دہلی ، ہریانہ ، اوڈیشہ ، آندھراپردیش اور تریپورہ کو پیاز سپلائی بھی کی گئی تھی ۔