قومی شاہراہ پر کل رات حادثہ میں شدید زخمی سید رضا چل بسا
04:21PM Sun 18 Jan, 2015
بھٹکلیس نیوز / 18 جنوری، 15
بھٹکل / (نامہ نگار) کل دیر رات سٹی لائٹ کے قریب دو بائک کے تصادم میں شدید زخمی ہوکر منی پال میں بھرتی ہونے والا سید رضا ابن سید سلیم سید حسینا ابھی مغرب کے وقت زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اطلاع کے مطابق سید رضا (20) ابھی چند دن قبل اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے عمان سے بھٹکل آیا ہوا تھا اور وہ کل رات اپنے بھائی کو لانے کے لئے ریلوے اسٹیشن جارہا تھا کہ سٹی لائٹ کے قریب اس کی بائک دوسری بائک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اس کے سر میں بہت چوٹیں آئیں۔ جس کے بعد اسے منی پال لے جایا گیا، منی پال کے ڈاکٹروں نے اس سلسلہ میں علاج نہ ہونے کی بابت اسے آج دوپہر کو گھر لے جانے کی صؒاح دی تھی۔ مغرب تک اسے بھٹکل لایا گیا اور ویلفئر اسپتال میں بھرتی کیا گیا جہاں مغرب کے وقت اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ اس کی میت کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ہے۔
اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔