پاکستان پربولے فوجی سربراہ، "دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ ممکن نہیں"۔

01:53PM Sun 23 Sep, 2018

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان وزارت خارجہ سطح پرہونے والی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا کہ حکومت نے صحیح فیصلہ لیا ہے۔ دہشت گردی اوربات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سیزفائرنگ جاری ہے۔ ہندوستان نے امید کی تھی کہ سیز فائرکا احترام ہوگا، لیکن پاکستان کی جانب سے دراندازی جاری ہے۔  راوت نے کہا کہ "ہمیں امید تھی کہ پاکستان سیزفائر کااحترام کرے گا، لیکن دراندازی جاری رہی۔ ویلی میں تشدد کو بڑھاوادینا جاری ہے"۔ آرمی سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا آرمی کی ذمہ داری ہے، جس سے لوگ بغیرخوف کے ووٹ کرسکیں۔ بات چیت کے مدعے ناکام نہیں ہوئے ہیں۔ بات چیت اس لئے نہیں کی جارہی ہے کیونکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ دہشت گردی اوربات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔