فارن پالیسی میگزین کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو اپنے یہاں آکر ایف 16 طیاروں کی گنتی کرنے کیلئے کہا تھا ۔ جمعرات کو میگزین میں لارا سیلی گمن کی چھپی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے گنتی میں پاکستان کو اس کی طرف سے دئے گئے سبھی ایف 16 طیارے موجود پائے ۔ اس سے ہندوستان کے پاکستان کے ایک ایف 16 جنگی طیارہ کو مار گرائے جانے کے دعوی پر سوال ٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹ میں ایک دفاعی اہلکار کے بیان کے مطابق پاکستان کو ملے ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری کرلی گئی ہے ۔ اس میں سبھی طیارے وہاں موجود پائے گئے ہیں ۔ تاہم وزارت دفاع نے پاکستان میں ایف 16 جنگی طیاروں کی گنتی کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر فورا کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔
امریکہ نے ہندوستان کو دیا جھٹکا ، کہا : گنتی میں پورے ملے پاکستان کے ایف 16 جنگی طیارے
03:04PM Fri 5 Apr, 2019
امریکہ کی ایک اہم میگزین فارن پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سنسنی خیز دعوی کیا ہے ۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو جو جنگی طیارے ایف 16 دئے ہیں ، وہ گنتی میں پورے پارے گئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے بعد اب ہندوستان کے فروری مہینے میں پاکستانی ایف 16 طیارہ کو مار گرائے جانے کے دعوی پر سوال اٹھنے لگے ہیں ۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے 26 فروری کی آدھی رات میں پاکستان میں گھس کر وہاں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تھی اور انہیں نیست و نابود کردیا تھا ۔ اس کے بعد اگلے دن پاکستان نے ہندوستانی علاقہ میں دراندازی کرنے کی کوشش کی اور ایف 16 جنگی طیارہ سے حملہ کی کوشش کی تھی ، لیکن ہندوستانی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی ایف 16 طیارہ کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا ۔