چارمٹری گھات میں سھولیات کے لئے سماوی فنڈ استعمال کیا جائے گا ۔اے بی ابراہیم

12:45PM Thu 15 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/15جنوری،15 منگلورو(نامہ نگار) جنوبی کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر جناب اے بی ابراہیم نے شراڈی گھاٹ مرمت و دیگر تعمیری کاموں سے بند ہو نے کی وجہ سے متبادل چارمٹری گھاٹ کی سڑک میں خطر ناک  موڑوں پر ٹرافک میں خلل نہ پڑنے کے لئے  ضروری کام انجام  دینے کی سماوی آفات  فنڈ سے 5/لاکھ روپئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، چارمٹری گھاٹ میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد نمٹنے کے سلسلے میں ہیاں طلب کردہ  افسران کے اجلاس میں مذکورہ تعمیراتی کاموں کے تعلق سے افسران سے تفصیل حاصل کرنے کے بعد جناب  ابراہیم  نے یہ فیصلہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ چارمٹری گھاٹ میں  76تا 86کلومیٹر سڑک میں 11/خطرناک موڑ موجود ہیں اور شراڈی گھاٹ بند ہو نے  سے  چارمٹری گھاٹ و متبادل  راستہ  بنائے جانے سے ٹرافک پر قابو پانے ضروری  قدم اٹھائے جانے  گزشتہ جولائی  کے اجلاس میں ہی ہدایت  دی گئی  تھی لیکن کو ئی کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ابتدائی  دونوں میں تکلیف محسوس کی گئی ۔ ضلع سپریڈینٹ آف پولیس  ڈاکٹڑ شر نپا نے کہا قومی شاہراہ کے علاقائی  اسسٹنٹ ایگز یکیٹیو انجینئر حنیف سے دریافت کیا  کہ  اس پر غور کیا جا رہا ہے ، اس جواب پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹڑ شرنپا نے کاہ کہ تین ماہ قبل  ہی ضروری اقدامات کی ہدایت  دی گئی تھی لیکن اب غور کرنے کی بات کہی جا رہی ہے جو نامناسب  ہے ، اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ غور کرے ، اس موقع پر مداخلت کرتے ہو ئے  ڈپٹی کمشنر  ابرہیم نے بتا یا کہ  چارمٹری گھاٹ میں سائن بورڈ ،موڑ اسپیڈ بریکر  و دیگر کی تنصیب کاری کے لئے سماوی آفات فنڈ سے 5/لاکھ روپئے جاری کرنے  اسسٹنٹ کمشنر سداشیوا پرابھو کو ہدایت دی گئی ہے ، انہوں نے تیقن دیا کہ مانی سمپا جےروڈ اور گھاٹ کےروڈ کو وسعت دے کر مٹی کی جگہ پر جلی کے پتھر ڈال کر ہموار کر کے  بارش کا پانی  بہنے عارضی ڈرائنیج  و دیگر کاموں کو انجام دیا جائے گا ، جناب  ابراہیم نے بتا یا کہ چارمٹری گھاٹ میں کسی بھی طرح کے حادثات  کی بروقت اطلاع فراہم کرنے جلدہی بی ایس این ایل کا عارضی ٹاور قائم کیا جائے گا اور ہمیشہ کرین کو تیار  رکھا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر  نے بتا یا کہ  این  ایم پی ٹی  کی جانب سے اپنے ساز و سامان  کے سڑکوں میں مڈیکیری  سے کافی لانے  رات میں موقع  فراہم کرنے  کی مانگ  کی ہے لیکن یہ ناممکن  ہے  اس لئے  صبح 6تا 10/بجے خصو صی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ع،ح،خ