بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں دشمنی پال کربیٹھی تھی یوپی اے حکومت: بی جے پی مہاکنبھ میں وزیراعظم کا خطاب
12:29PM Tue 25 Sep, 2018
انتخابی عمل میں حصہ لینے جارہی بی جے پی آج بھوپال سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکررہی ہے۔ مہا کنبھ کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی اورپارٹی کے قومی صدرامت شاہ کارکنان میں جوش اورامنگ بھریں گے۔ پارٹی کا دعویٰ ہےکہ مہا کنبھ میں 10 سے 13 لاکھ کے درمیان کارکنان آئے ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اجلاس ہوگا۔
بی جے پی نے اس اجلاس کے لئے نیا نعرہ دیاہے "منگل ہوگا بی جے پی کا مہا کنبھ"۔ اسٹیج پر لکھا گیا ہے "لہرائے گا پرچم پھرسے چوتھی بار" جنتا کی پکار، پھربی جے پی کی سرکار"۔ مہاکنبھ کی شروعات گلوکارکیلاش کھیرکی گیتوں سے ہوئی۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ جوپارٹی 125 سال سے بھی زیادہ قدیم ہو، جس کے پاس لیڈروں کی پوری فوج ہو، جس نے 60 سال تک اقتدارکیا، اس کی اتنی بری حالت کیوں ہوئی؟ کانگریس کی صورتحال یہ ہے کہ اسے چراغ لے کردیکھنا پڑرہا ہے کہ کہیں کانگریس باقی بچی ہے کہ نہیں۔ وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ کانگریس کے ساتھیوں آپ کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
بی جے پی کارکن ہونا خوش قسمتی
انہوں نے لاکھوں کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہم ہی ایک ایسی پارٹی ہیں، جس پارٹی کے نظریے کو ایک لفظ میں جانا جاتا ہے، وہ ہے"انفرادی انسانیت"۔ دنیا میں اورکوئی ایسا نہیں ہے۔ ہم واحد ہیں جو صرف اورصرف انسانیت کے لئے کام کررہے ہیں، یہ فخر کی بات ہے۔ 19 ریاستوں میں حکومت اور دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونا خوش قسمتی ہے، لیکن بی جے پی کا رکن ہونا اس سے بھی بڑی خوش قسمتی ہے۔
بی جے پی کی سنامی لانے کا عزم لے کرجائیں: شاہ
پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ آج دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ پرعزم لینے کا دن ہے۔ آج ملک میں 11 کروڑ بی جے پی کارکنان ہیں، ملک کے 22 ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے، یعنی ملک کے 70 فیصد علاقوں میں بی جے پی کی حکومت ہے، لیکن یہ سب سے اونچا نہیں ہے بلکہ ابھی ہمیں سب سے اعلیٰ ہدف حاصل کرنا ہے۔ ہم اس مہا کنبھ سے بی جے پی کا جھنڈا اوراوپرلے جانے کا عزم لے کرجائیں۔ ہمیں اسمبلی الیکشن اورلوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی سنامی لانا ہے۔
کانگریس غصے میں آگ بگولہ: چوہان
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا "کانگریس غصے میں آگ بگولہ ہے، لیکن وہ وزیراعظم نریندرمودی پربغیرسرپیرکےالزامات لگاکرہمارے کارکنان کے صبرکا امتحان نہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے رافیل ڈیل پر نریندرمودی پرعائد کئے گئے الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کانگریس صدرراہل گاندھی کو الزامات کا جواب بھی دیا۔ شیوراج نے کہا کہ راہل نے مجھے "اعلان مشین"کہا تھا، لیکن راہل خود تو "فن مشین" ہیں۔