سوائن فلو پر قابو پانے حکومت کی طرف سے اقدامات میں تیزی ۔وزیر صحت یو ٹی قادر
03:30PM Tue 17 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز / 17 فروری، 15
منگلورو/ (نامہ نگار) کرناٹک کے وزیر صحت یو ٹی قادر نے کہا ہے کہ ریاست میں سوائن فلو پر قابو پانے کے لیے حکومت کی طرف سے اقدامات میں تیزی پیداکی گئی ہے ۔اس کے لیے دواوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے منگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1157نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 285نمونے سوائن فلو سے مثبت پائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 37مریض ابھی بھی ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جو سوائن فلو سے متاثر ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوائن فلو سے پریشان نہ ہوں ۔محکمہ صحت کی ویب سائٹس پر سوائن فلو کی دستیاب دواوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ریاست میں صرف پانچ لیابس ہیں جہاں سوائن فلو کی علامات پر جانچ کی جارہی ہے ۔ان کی تعداد مناسب نہیں ہے ۔ اس سے خاص طور پرشمالی کرناٹک کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت لیابس کی تعداد کو بڑھانے پر غور کر رہی ہے اور اس بحران پر قابو پانے کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گجرات اور آسام سے کرناٹک نقل مکانی کرنے والے افراد کے سبب کرناٹک میں سوائن فلو کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔