ملزموں کو تڑی پار کرنے کی مانگ بنگارپیٹ بند ناکام رہا اور تمام سرگرمیاں جاری رہیں

03:47PM Tue 25 Jul, 2017

کولار( بھٹکلیس نیوز):۔ ضلع کے بنگارپیٹ دوہری سڑک کو تعمیر کرنے کے مقصد سے سڑکوں پر تعمیر کئے گئے غیر قانونی دکانوں کو ڈھانے کے موقعہ پر ٹاؤن منسپل ملازم اور سب انسپکٹر پر حملہ کئے گئے ملزموں کو گرفتار کرکے انہیں تڑی پار کرنے کی مانگ کو لیکر مختلف تنظیموں کے ذریعہ اعلان کردہ بنگارپیٹ بند ناکام رہا اور کوئی خوشگوار واردات نہیں ہوئی اور تمام عام سرگرمیاں جاری رہیں۔تمام نجی اور سرکاری اسکول کالج اور سرکاری دفاتر کھلے رہے۔ تمام دکانیں ۔ ہوٹل ۔ سنیما گھر اور تجارتی مراکز کھلے رہے اور تمام بازار اور مارکیٹ کھلے رہے تمام سرکاری اور نجی بسوں کے علاوہ آٹو رکشے۔ٹیکسی اور دیگر سواریوں کی سرویس بحال رہی۔ چند لوگوں نے زبردستی دکانوں کو بند کرنے کی کوشش کی۔کے جی ایف کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لوکیش کمار نے نامہ نگارو ں کو بتایا کہ لوگوں نے بند کو ناکام کردیا ہے۔حکومت نے ایس این ریسارٹ سے لیکر سرنگپا پٹرول بنک تک کی سڑک کو دوہری کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے ٹاؤن منسپل ملازمین اور پولیس انسپکٹر روی کمار نے ناجائز دکانوں کو ڈھانے کے لئے جانے پر کے جی ایف روڈ پر واقع آر وی ریڈی کامپلیکس کے سامنے فٹ پات پر تعمیر کئے گئے دکانوں اور شیڈس کو ڈھانے کا کام شروع کرنے پرچند افراد نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اس کے علاوہ سرکاری بس اسٹانڈ کے پاس بھی چند دکانوں کوجے سی پی کے ذریعہ ڈھایا گیا اس موقعہ پر چند شر پسندوں نے پتھراؤ کرنے کے الزام میں پانچ ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ کئی تنظیموں نے ناجائز قبضہ جات کئے ملزموں اور پتھراؤ کرنے والوں کو گرفتار کرکے انہیں تڑی پار کرنے کی مانگ کو لیکر بنگارپیٹ بند کا اعلان کیا تھا۔بند کو دیکھتے ہوئے شہر میں بند کا معقول پولیس بندوبست کیا گیا تھا اور پولیس حالات پر قابو پانے میں کامیاب رہی اور ہر جگہ پولیس ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واردات نہیں ہوئی۔