ایک ہزار اور پانچ سوکے نوٹ پر پابندی کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں عرضی دائر

03:11PM Sat 12 Nov, 2016

مدورئی۔(ایف او یس )پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کو بند کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے ۔ انڈین نیشنل لیگ کے ریاستی جنرل سکریٹری ایم سي احمد نے آج ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے مودی حکومت کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ درخواست گزار نے کہا کہ اچانک نوٹوں کو بند کر دیئے جانے اور بینکوں کے لین دین پر کئی طرح کی پابندیوں سے ناخواندہ لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے پاس بینک کھاتہ نہیں ہے ۔ مسٹر احمد نے مرکزی حکومت کی طرف سے کالے دھن اور جعلی نوٹوں کے خلاف مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اس کے فیصلے میں عام لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے عارضی طور پر تمام ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر بڑے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہولت مہیا کرانے کے لئے عدالت سے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی اپیل کی ہے ۔