انجمن پرائمری اسکولس کے طلبہ کا فینسی ڈریس مقابلہ

03:51PM Sat 7 Dec, 2019

بھٹکل: 07 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے صد سالہ جشن کی تقریبات کت طور پر آج صبح خدیجہ سید علی کیمپس میں انجمن کے پرائمری اسکولس کے طلبہ کے مابین فینسی ڈریس مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں قریب 250/طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثت سے اؤز گروپ آف کمپنیز کی ڈائرکٹر محترمہ امیمہ بنت عتیق الرحمن منیری نے شرکت کی اور انجمن کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز انجمن الفطرہ اسلامک پری اسکول کے متعلم محمد اقبال چامنڈی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ نعت اور استقبالیہ کلمات کے بعدانجمن نور پرائمری اسکول کی کوآرڈنیٹر محترمہ اسراء نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ انجمن آزاد پرائمری اسکول کی محترمہ فرح  کے  شکریہ کلمات  پر افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا ۔ تقریب میں انجمن صدسالہ جشن  زنانہ کمیٹی کی کنونیرمحترمہ  سیما ء نذیر احمد قاسمجی ، کوآرڈینیٹر لیڈیز ایونٹس کمیٹی ،انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی شعبہ انگریزی کی لکچرر محترمہ طالعہ معلم ،انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم،محترمہ صادقہ قاضیہ،انجمن  کےسبھی پرائمری اسکولوں کی صدرمدرسین آزاد انگلش کی محترمہ  شمیم چامنڈی ، انجمن نور کی محترمہ رضمی کوبٹے ، انگلش میڈیم ہائر اور الفطرہ کی محترمہ  شہناز جوکاکو ، تکیہ کی رمشا خلیفہ اور اردو پرائمری کی قدسیہ بیگم وغیرہ موجود تھے۔