مختلف مطالبات کو لے کر بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے اے سی کویاد داشت
02:44PM Wed 5 Jun, 2013
مختلف مطالبات کو لے کر بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے اے سی کویاد داشت
بھٹکلیس نیوز / 05 جون، 13
بھٹکل / مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے آج یہاں بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ کر بھٹکل شہر میں عوام کو پیش آرہے اہم اہم مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یاد داشت پیش کی ۔ یا د داشت میں درج مطالبات میں اہم مطالبات یہ کئے گئے کہ بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ میں ڈرینیج پمپنگ کے مسئلہ کو جلد حل کیا جائے جس کی بناء پر وہاں کی عوام کئی مدت سے پریشان ہیں ۔ اس کے علاوہ بھٹکل میں نالیوں وغیرہ کی صفائی کی طرف بھی جلد توجہ دی جائے تاکہ بارش کے اوقات میں پانی کو گزرنے میں آسانی پیدا ہواور راستوں پر پانی جمع نہ ہوسکے ۔اس کے علاوہ ایک اہم مطالبہ یہ بھی کیا گیا کہ راشن کارڈ کے سلسلہ میں سرکاری افسران کو دیانت داری سے کام کرنے کی تاکید کی جائے تاکہ اس کام میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ حقداروں تک ان کا حق بھی پہنچ جائے ۔ اس کے علاوہ بھی وفد میں شریک نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وی آر پی منوہر سے کئی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یاد داشت پیش کی ۔
اس موقع پر جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب الطاف کھروری صاحب ، جناب سید پرویز ایس ایم صاحب ، میونسپال کونسلر جناب عبداللہ خطیبی صاحب ، جناب عبدالرؤوف نائیطے صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے ۔