مسجدالحرام:نماز جمعہ سے پہلے امام پرحملہ کی ناکام کوشش کےبعدایک شخص گرفتار، منگل کوپیش آیاتھاپہلاواقعہ

04:33AM Sat 22 May, 2021

مکہ مکرمہ میں جمعہ کی نماز سے قبل مسجد الحرام میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص احرام کی حالت میں مسجد الحرام کے منبر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے ۔اس شخص کو فورا پبلک سیکیورٹی کے عہدیداروں نے پکڑ لیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے آفیشل ٹیوٹر پر اس واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔حرمین شریفین کے اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کے پاس ہتھیار بھی تھا جو مسجد الحرام کے خطیب کی طرف آگے بڑھ رہا تھا ۔اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔   سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ اس شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ وہیں عرب نیوز کے مطابق اس شخص کے پاس موجود ہتھیار کو بھی ضبط کرلیاگیاہے۔ ایک ہی ہفتے کے دوران مسجدالحرام میں اپنی طرز کا دوسرا واقعہ ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل منگل کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں ایک شخص کو ہتھیار کو دکھاتے ہوئے اور دہشت گردی کے نعرے لگانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ مکہ ریجن پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو گرینڈ مسجد کی پہلی منزل پر نماز عصر کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا ہےجب وہ دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے نعرے لگارہا تھا۔