اسنیہا  اسپیشل اسکول کے طالب علم یاسر عرفات کی  شاہین مخدوم کی جانب سے تہنیت

03:44PM Sat 10 Nov, 2018

بھٹکل: 10 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مخدوم کالونی کے رہنے والے  اور اسنیہا اسپیشل اسکول کے طالب علم یاسر عرفات  کی آج شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران کی جانب سے تہنیت کی گئی اور ان کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر جناب صادق مٹا صاحب نے یاسر عرفات کو ریاستی سطح کے کھیل مقابلے میں منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر جناب صادق مٹا ، جناب جیلانی صدیقہ ، جناب مبشر ہلارے ، جناب مختار مختصرصاحب، جناب اسرار جمشیر ،جناب امشاد مختصر، جناب عرفان میڈیکل جناب یاسین طاہرہ، جناب اشفاق طاہرہ ، جناب عبدالقیوم کولمبو اور دیگر حضرات موجود تھے۔ خیال رہے کہ عرفات اس سے قبل اڈپی میں  منعقد  کھیل مقابلے  کے فلور بال گیم میں اگلے سطح  کے لیے منتخب ہوئے تھے۔